32.5K
سکولوں میں تعینات فوکل پرسنز کا ڈینگی لاروا کی غلط رپورٹ جمع کروانے کا انکشاف ہوا
فوکل پرسنز نے بیشتر سکولوں میں غلطی سے ڈینگی لاروا کی مثبت رپورٹ جمع کروائی،غلط رپورٹ سے متعلق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں انکشاف ہوا
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا فوکل پرسنز کو ایپ سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے باعث ایسا ہوا،غلط رپورٹ اپ لوڈ ہونے پرفوکل پرسنز محکمہ ہیلتھ سے رابطہ کریں ،غلط رپورٹ کے باعث محکمہ ہیلتھ کو ڈینگی لاروا تدارک کیلئے اقدامات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
فوکل پرسنز درست رپورٹ بھجوائیں بصورت دیگر سخت کارروائی ہوگی،