21.7K
تھائی لینڈکے دارالحکومت بنکاک میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے بنکاک کی ایک مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں مارکیٹ سکیورٹی گارڈ اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے 4 افراد کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
تھائی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی جس سے ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزم نے فائرنگ کیوں کی۔