امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں ان کا شاہی پروٹوکول کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر برطانوی حکام اور اعلیٰ عہدیداروں نے صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہیں خصوصی سکیورٹی حصار میں شاہی محل لے جایا گیا جہاں برطانوی شاہی خاندان کے اراکین سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے دورے کے دوران برطانوی وزیرِ اعظم سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاعی شراکت داری اور عالمی و علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔دورے کے دوران اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتیں بھی ہوں گی جن میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات زیرِ غور آئیں گے۔صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب، کئی تنظیموں نے ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔