ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے۔ بھارتی ادارے ہورون انڈیا نے امیر افراد کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں شاہ رخ خان 1.4 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جو کہ بھارتی کرنسی میں تقریباً 12 ہزار 490 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
عالمی اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی دولت کے لحاظ سے بڑے بڑے ہالی وڈ ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن میں ٹیلر سوئفٹ، آرنلڈ شوارزنیگر، جیری سین فیلڈ اور سلینا گومز شامل ہیں۔
دیگر بھارتی اداکار
• ہورون رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاؤلہ دوسری امیر ترین بھارتی اداکارہ ہیں، جن کے اثاثے 7,790 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔
• فہرست میں ہریتھک روشن تیسرے نمبر پر ہیں جن کی دولت 2,160 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
شاہ رخ خان نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی کامیابیوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب وہ ایشیا کے امیر ترین شوبز ستاروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔