ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار و پروڈیوسر ارباز خان اور ان کی اہلیہ شورا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف میک اپ آرٹسٹ شورا خان نے ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنی پہلی اولاد کو جنم دیا۔ اس موقع پر ان کے شوہر ارباز خان بھی اسپتال میں موجود تھے۔
شادی کے بعد ایک انٹرویو میں ارباز خان نے تصدیق کی تھی کہ وہ اور شورا جلد والدین بننے والے ہیں۔
یاد رہے کہ ارباز خان اور شورا خان نے 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارباز کی بہن ارپتا خان کے گھر پر شادی کی تھی، جس میں خان فیملی کے تمام ارکان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
ارباز خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی شادی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا سے 1998 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں 2017 میں علیحدہ ہوگئے تھے۔ ارباز اور ملائکہ کا ایک بیٹا ارہان خان ہے، جو اس وقت 22 سال کے ہیں۔