سکولوں کو 15 جون سے 15 جولائی تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت مل گئی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کی منظوری دیتے ہوئے کہا سمر کیمپ فری آف کاسٹ لگائے جاسکیں گے،بچوں سے ایک روپے بھی فیس وصول نہیں کی جائے گی،سمر کیمپ صبح ساڑھے 7بجے سے 10بجے تک لگانے کی اجازت ہوگی،
واضح رہے اس وقت پورے پنجاب میں ٹمپریچر عروج پر ہے ۔ لاہور میں 46 درجہ حرارت ہے جبکہ کچھ شہروں میں درجہ حرارت اس سبے بھی متجاوز کرچکا ہے ۔ موسم گرما کی چھٹیاں بچوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے ہوتی ہیں اور وزیر تعلیم نے سمر کیمپ لگانے کا دورانیہ جو دیا اس دوران ہیٹ ویو کی بھی پیش گوئی ہے ۔ اس وقت گرمی کی شدت سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ہے ، حکومت بھی ہیٹ ویو کی وجہ سے 11 سے 6 بجے تک گھروں میں رہنے کا کہہ چکی ہے ۔لیکن وزیر تعلیم نے سمر کیمپ کی اجازت د ے دی ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے گھر سے باہر نکلنا اور اس دوران سمر کیمپ کی ایکٹیویٹی کرنا کسی بھی صورت درست نہیں ہے ۔ ان کی صحت متاثر ہوسکتی ہے ۔ یادرہے اس سے قبل سمر کیمپ کی اجازت نہیں دی جاتی تھی بچوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تاکید کی جاتی تھی۔