وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بڑی عید پر پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن مکمل ہوگیا ، تین دن میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 ٹن آلائشیں اٹھا کر نیا ریکارڈ بنا دیا گیا
پنجاب کے 9 ڈویژنز میں حالیہ عید کے 3دن میں 74 فیصد زیادہ آلائشیں اٹھائی گئیں،لاہور میں سب سے زیادہ 78 ہزار 771 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں،
دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ گوجرانولہ ڈویژن سے 39 ہزار 290 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں
تیسرے نمبر پر فیصل آباد سے 38 ہزار 50 ٹن، ملتان سے 36 ہزار 361 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 735 ٹن، سرگودھا ڈویژن سے 26 ہزار 136 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں
راولپنڈی ڈویژن سے 25 ہزار 889 ٹن، ساہیوال سے 20 ہزار 821 ٹن اور ڈیرہ غازی خان سے 18 ہزار 616 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں
ایک لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل، 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا،29لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا،
موصول ہونیوالی مجموعی 12 ہزار شکایات میں سے 11 ہزار 880 شکایات فوری حل کی گئیں،پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے،ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ ،بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں جمع ہوئیں ،حالیہ عید پر گزشتہ عید کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے پر تمام اداروں کو شاباش دیتی ہوں، 10ہزار کا انعام عوام کی طرف سے سینٹری ورکرز کی خدمت کا انعام اور شکریہ ہے،