پنجاب بھر میں مون سون کے تگڑے سپیل، سیلابی صورتحال ، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافز کر دی۔ڈیموں، دریائوں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد کر دی،پابندی کا اطلاق 30 اگست تک نافز العمل رہے گا۔
صوبہ بھر کیں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے 144 نافذ کر تے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد ہوگی جبکہ گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی دفعہ 144 نافذ العمل رہے گی۔دفعہ 144 کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے لگائی گئی ہے،مون سون میں شدید بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں، گلیوں اور کھلی جگہوں پر بارش کے پانی کے جمع ہونے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا-