26.5K
ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری ہیں اور کل سے کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں 19 سے 21 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، کل سہ پہریا شام میں شہر کے اطراف گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ بارش برسانے والاسسٹم بھارت کے جنوب مغربی اترپردیش میں موجود ہے اور یہ سسٹم راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کے مطابق یہ سسٹم آج شام یا رات سندھ پر اثر انداز ہوگا، سسٹم مغرب کی جانب بڑھا توکراچی سمیت سندھ میں تیزبارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں معتدل بارش کا بھی امکان ہے۔