پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام بھرتیاں جاری، محکمہ پولیس،محکمہ مواصلات سمیت16 اسامیوں کے نتائج جاری، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ معدنیات میں ڈپٹی منیجر بیسن اسٹڈیز کی ایک آسامی کیلئے 5 امیدوار،محکمہ ریونیو میں تحصیلدارمنسٹریل کوٹہ کی 42 اسامیوں کیلئے 34 امیدوارکامیاب ہوئے،محکمہ ریونیولاہور میں نائب تحصیلدار منسٹریل کوٹہ کی 9 آسامیوں کیلئے 4 امیدوار ، محکمہ ریونیوبہاولپور میں نائب تحصیلدار منسٹریل کوٹہ کی 7اسامیوں کیلئے 2 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔محکمہ ریونیوڈی جی خان میں نائب تحصیلدار منسٹریل کوٹہ کی 7 اسامیوں کیلئے 1 امیدوار محکمہ ریونیوفیصل آباد میں نائب تحصیلدار منسٹریل کوٹہ کی 7 آسامیوں کیلئے 4 امیدوار،محکمہ ریونیو گوجرانوالہ میں نائب تحصیلدار منسٹریل کوٹہ کی 8اسامیوں کیلئے 4 امیدوارکامیاب ہوئے۔ریونیو ملتان میں 2،ریونیو راولپنڈی میں 2محکمہ ریونیوسرگودھا کیلئے 8،ریونیوساہیوال کیلئے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔پولیس کے شعبہ سپیشل برانچ میں ڈیٹاانٹری آپریٹر کی 30 آسامیوں کیلئے 540ا میدوار کامیاب ہوئے، محکمہ آبپاشی بہاولپورمیں سب انجینئر کی 58 اسامیوں کیلئے 55 امیدوار کامیاب ہوئے ۔۔
پی پی ایس سی کے زیراہتمام بھرتیاں جاری،16 اسامیوں کے نتائج جاری
28.4K