سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پنجاب نے اپنے انقلابی منصوبوں میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے جدید تعمیراتی منصوبہ ’’ورٹیکس‘‘ لانچ کر دیا۔ یہ منصوبہ لاہور کی اسکائی لائن کو ایک نئی پہچان دے گا اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایک منفرد حب کے طور پر اُبھرے گا۔
’’ورٹیکس‘‘ کی خصوصیات
• یہ منصوبہ چار لاکھ اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔
• دو بیسمنٹس، گراؤنڈ اور آٹھ فلورز پر مشتمل بلند و بالا عمارت تعمیر کی جائے گی۔
• چھٹی اور ساتویں منزل پر دلکش نظاروں کے ساتھ پریمیئم آفسز قائم ہوں گے۔
• عالمی معیار کے ڈیزائن اور جدید اربنائزیشن کے امتزاج سے تیار کیا گیا یہ منصوبہ کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مثالی ڈیسٹی نیشن ثابت ہوگا۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا وژن
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے منصوبے کی لانچنگ کے موقع پر کہا:
• ’’ورٹیکس‘‘ کے ذریعے ہم کاروبار کا مستقبل تشکیل دے رہے ہیں۔
• یہ منصوبہ ہمارے پائیدار ترقی اور عالمی معیار کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
• ’’ورٹیکس‘‘ سرمایہ کاری اور ترقی کی نئی علامت ہوگا اور پنجاب میں کاروباری معیار کی نئی مثال قائم کرے گا۔
بزنس حب کے طور پر نئی شناخت
’’ورٹیکس‘‘ سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں بزنس حب کے طور پر اُبھرے گا، جس کی گلبرگ سے آسان رسائی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے لیے اسے ایک پرکشش اور منفرد بزنس ڈیسٹی نیشن بنائے گی۔