13.7K
بین الاقوامی تقریب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اچانک اپنی تقریر روک کر اسٹیج سے اٹھ کھڑے ہوئے۔ پیوٹن نے مسکراتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ ’’امریکی صدر کو انتظار کروانا مناسب نہیں، وہ ناراض نہ ہوجائیں مجھے جانا ہوگا۔‘‘ شرکا پہلے لمحے کو سنجیدہ ہوئے، پھر اس غیر متوقع جملے پر قہقہے لگ گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ پیوٹن کو عین اسی وقت امریکی صدر کی جانب سے ایک اہم فون کال موصول ہوئی جس کے باعث انہیں اسٹیج چھوڑنا پڑا۔ اس واقعے نے تقریب کو ایک لمحے کے لیے سنجیدہ اور پھر یک دم خوشگوار بنا دیا، جبکہ پسِ پردہ ہونے والی گفتگو کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ تفصیل سامنے نہیں آسکی۔