ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں آج بھی مون سون بادل برسیں گے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اٹک 125 ملی میٹر جہلم 120 راولپنڈی 88 منگلا 72 شیخوپورہ 70 اور نارووال میں 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔لاہور تقریباً 100 ملی میٹر گجرانوالہ 40فیصل آباد 43 اور میانوالی میں 42 ملی میٹر تک بارشیں ریکارڈ ہوئیں ۔حافظ آباد لیہ بھکر سیالکوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ منڈی بہاوالدین سرگودھا اوکاڑہ قصور اور کمالیہ میں بھی بارشیں ریکارڈ کی گئیں دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی ہے۔پی ڈی ایم اے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ سرگودھا ملتان ساہیوال بہاولپور اٹک چکوال جہلم مری گلیات میانوالی نارووال گجرات سیالکوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ منڈی بہاؤالدین اور ڈی جی خان میں تیز بارشیں متوقع ہیں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ فیلڈ میں الرٹ رہے۔واسا ، میونسپل ادارے نشیبی علاقوں میں پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں غفلت لاپرواہی کی گنجائش نہیں ۔بارش کے دوران متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔کسان سیاح اور مسافر موسمی صورتحال کے پیش نظر انتہائی محتاط رہیں۔تیز بارش اور آندھی مخدوش و کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔