پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس پانی کا بہاو 1 لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے۔خانکی ہیڈ ورکس 2 لاکھ 48 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔قادر آباد ہیڈ ورکس میں بہاو 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے چنیوٹ پل میں بہاو 5 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے تریموں ہیڈ ورکس 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک ہے ۔ راوی سائفن 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔شاہدرہ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔بلوکی ہیڈ ورکس 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔سدھنائی ہیڈ ورکس 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔دریائے ستلج جی ایس والا 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔سلیمانکی ہیڈ ورکس 1 لاکھ 39 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔اسلام ہیڈ ورکس 1 لاکھ 2 ہزار کیوسک تک جا پہنچا۔ پنجند ہیڈ ورکس 2 لاکھ 24 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریاؤں کے اطراف سیرو تفریح کیلئے ہرگز نہ جائیں دریاؤں میں ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں سے باز رہیں۔