37.9K
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔
کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان برقرار رہا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 854 پوائنٹس کے اضافے سے 163,111 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
تاہم اس وقت 100 انڈیکس معمولی کمی کے بعد 162,912 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ 26 ستمبر کو بھی مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی، جب 100 انڈیکس 2,976 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 162,257 پوائنٹس پر بند ہوا تھا