راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔
میجر سبطین حیدر کی بہادری
آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران فرنٹ لائن سے قیادت کرتے ہوئے
میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید میجر سبطین حیدر کی عمر 30 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع کوئٹہ سے تھا۔
وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،
اور شہداء کی قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔