لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے ہتک عزت کے دعوی پر اپنے بیان پر جرح مکمل کروائی عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کے بیان پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے دعوی پر سماعت کی شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے جرمانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنے بیان پر جرح کروائی بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے شہباز شریف سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ نے جھوٹے اور من گھڑت باتوں پر مبنی دعوی دائر کیا جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ یہ غلط ہےبانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا کہ آپکا لیگل نوٹس جعلی اور فرضی ہے اور اسکی کاپی خود ساختہ بناکر پیش کی ہے جس پر وزیراعظم نے جواب دیا یہ بھی غلط ہے وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس پر وزیر اعظم نے جواب دیا کہ میں نے لیگل نوٹس بھیجا ہے اور یہ سیاسی بیان نہیں تھا اور یہ ہتک عزت کی ہے عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان پر جرح مکمل کروائی عدالتی کاروائی کے اختتام پر وزیراعظم نے غلطی کوتاہی ہونے پر معافی مانگی عدالت نے دیگر گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔